Advertisement
علاقائی

پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حملے تیزی کے ساتھ جاری ہیں،محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کورونا کے باعث صورت حال کو مدنظر رکھتے اہم فیصلہ کیا،اس ضمن میں 23 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز 7 جون تک بند رہیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 10:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے گیارہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, پنجاب کےسولہ اضلاع  جھنگ، چنیوٹ، بہاولپور، چکوال، حافظ آباد،جہلم، منڈی بہاوالدین، ناروال، ننکانہ صاحب ، ساہیوال، چکوال، پاکپتن، قصور ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز 24 مئی بروز پیر سے ہفتے میں 4 دن کھلیں گے, گورنمنٹ کی جانب سے وضع کردہ کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔

دوسری جانب  کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ پر صوبہ خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں تعلیمی ادارے تاحال بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا،پشاور سمیت 5 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رکھنے والے 23 اضلاع میں جامعات اور کالجز 7 جون تک بند ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی کم شرح والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کا اعلان کردیا گیا،5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے،جبکہ  پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ہری پور، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

24مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 9 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 15 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 13 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 11 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 15 hours ago
Advertisement