جی این این سوشل

تجارت

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

وفاقی حکومت کا بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا
حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی گئی،کابینہ ڈویڑن بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی،مالی سال کی پہلی,دوسری سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں گھریلو صارفین کے لئے کم سے کم 23 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، گھریلو صارفین پانچ کلو واٹ پر 31 روپے57 پیسے فی یونٹ مقرر،گھریلو صارفین کے لئے پانچ کلو واٹ سے زائد لوڈ پیک آورز 31 روپے ستاون پیسے فی یونٹ مقرر جبکہ آف پیک آورز میں مذکورہ لوڈ پر 23 روپے چھتیس پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی تھی۔

 کمرشل پانچ کلو واٹ سے کم لوڈ پر 28 روپے مقرر، پانچ کلو واٹ سے زیادہ لوڈ پر پیک آورز 32 روپے 74 پیسے ، آف پیک آورز پر 24 روپے98 پیسے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ جنرل صارفین کے لئے 27 روپے 49 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ،صنعتی سیکٹر میں 25 کلو واٹ تک پیک آورز کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی۔

مذکورہ لوڈ پر آف پیک آورز میں فی یونٹ قیمت 21 روپے 93 پیسے مقرر ، پانچ کلو واٹ تک پیک آورز 25 اعشاریہ 18، آف پیک 25 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ پانچ سو سے پانچ ہزار کلو واٹ تک پیک ریٹ 25 اعشاریہ18، آف پیک ریٹ 21 اعشاریہ 54 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

دنیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں  اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں  اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید  بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے  حملوں سے  40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات نصیرات کیمپ میں ہوئی ہیں ، کچھ علاقوں سے اسرائیلی ٹینکوں کے انخلاء کے بعد نصیرات پٹی کا مرکز ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے،پیرامیڈیکس کے مطابق باقی اموات غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعرات کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں سات ہفتوں سے جاری رہنے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں  اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے  شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال  80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

جبکہ  اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے  75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد  امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔

اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپورخان  ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا  پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی  وجہ سےان کے  گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف  مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں  اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

اس  کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی  الزام عائد  ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں  کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll