جی این این سوشل

علاقائی

خانیوال: قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بھائی جاں بحق

خانیوال : قومی شاہراہ پر پیرووال کے نزدیک ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خانیوال:  قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بھائی جاں بحق
خانیوال: قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بھائی جاں بحق

جی این این کے مطابق  یہ افسوس ناک واقعہ خانیوال قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی  ۔ریسکیو کے مطابق  حادثہ میں جاں بحق  دونوں نوجوان ظفر اور ظہیر حقیقی بھائی تھے، دونوں بھائی  بازار سے خریداری کر کے واپس گھر 79دس آر جا رہے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے تیسرے زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

علاقائی

کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق

گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائدافراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی میں جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تازہ مسلح تصادم کے نتیجے میں مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے اندھا دھند فائرنگ کے تازہ واقعات اپر اور لوئر کرم کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ جالمے، چادریوال اور تالو کنج گاؤں کے درمیان پیش آیا، لوئر، اپر کرم کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، متحارب فریقین نے لاشوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ بھی کیا، ایک ہفتے میں کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

جمعرات کے روز سے اس مسلح تصادم کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر اپر کرم کے علاقے غوزرگڑی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ غوزرگڑی، مقبال اور کنج علی زئی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اپر کرم میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی، 116 ونگ) کے باسو کیمپ کو مارٹر شیل سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جاوید اللہ محسود، مقامی قبائلی عمائدین اور پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑیوں پر سفید جھنڈے لگاکر بالیش خیل اور سنگینا میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی، تاہم حالیہ فائرنگ کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ ان کی امن کے لیے یہ کوششیں اور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا مقصد کامیاب نہیں ہوسکا۔

لوئر کرم میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) حفیظ الرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جہانزیب، سابق رکن قومی اسمبلی فخر زمان بنگش، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض شاہین، ونگ کمانڈر اور مقامی عمائدین نے خارکلے، مارگنائے چینا کے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کیں، تاہم ان کی یہ کوششیں بھی فائرنگ رکوانے میں ناکام ہوگئیں اور باغان، علی زئی، خارکلے اور بالیچ خیل کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے ارکان پر مشتمل گرینڈ جرگے میں بھی جمعرات کے روز امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس سے ایک روز قبل دونوں جانب کے متحارب فریقین نے 30 نومبر کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، سی ای او ریلوے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح  33 ارب روپے تک  پہنچ گئی۔

سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان  ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران  مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔

سی ای او ریلوے نے  بتایاکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ

سینیٹر نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل واوڈا   کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

ایک  انٹرویو میں  سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر بانی چیئرمین کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، بانی کی کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشریٰ بی بی کبھی بانی چیئرمین کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا  تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll