ایک سال سے ملک کو قرضوں پر چلا رہے ہیں، ملک کو اس گھڑے سے نکالنے کےلئے پلان بتائیں، نگران وزیر اطلاعات


نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے مستقبل سے کھیل کر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
سیاسی جماعتوں کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایسے وعدے اور منشور نہ دیں جس پر آپ کو خود یقین نہ ہو، کہنے کو آسان ہے کہ 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، یہ چیپ ٹاک نہ کریں۔ ایک سال سے ملک کو قرضوں پر چلا رہے ہیں، ملک کو اس گھڑے سے نکالنے کےلئے پلان بتائیں۔ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا وہ خود ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کہنا بڑا آسان ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی مفت دوں گا، کوئی کہتا ہے تنخواہیں دگنا اور کوئی کہتا ہے تین گنا کردوں گا لیکن یہ چیپ ٹاک ہے۔پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانب دارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے جو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں، سیکیورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے انہیں بہتر کریں گے۔ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں انشاءاللہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن یہ الیکشن وقت پر کروانے کیلئے ڈٹ کرکھڑا ہوا ہے ابھی تک الیکشن کمیشن الیکشن کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست ہمارا قومی مشغلہ بن چکا ہے، سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے مستقبل سے کھیل کر سیات نہیں ہونی چاہیے۔ سیاست اور معیشت اور معاشی مفادات کا مشترکہ اظہار ہے، پچھلے سال ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو جو ہم نے اکٹھا کیا تھا وہ اتنا بھی نہیں تھا کہ ہم قرض اور سود ادا کرسکیں اس لئے سارا بجٹ قرض پر ہی چلانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کہنے کو بڑا آسان ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی فری دوں گا کوئی کہتا ہے تنخواہیں دگنا، کوئی کہتا ہے تین گنا کردوں گا لیکن یہ چیپ ٹاک ہے، زراعت آپ کی جی ڈی پی کا ایک چوتھائی ہے پچھلے سال چاروں صوبوں سے جو زراعت انکم ٹیکس تین ارب کے قریب جمع ہوا، ملازمین نے پچھلے سال ایکسپورٹرز سے زیادہ ٹیکس دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1985ء کے بعد سے سیاسی کلچر یہ بن چکا ہے کہ ایم پی ایز، ایم این ایز گلیاں نالیاں بنوا رہے ہیں آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ منتخب لوگ اس ملک کو چلائیں گے غیرمنتخب لوگوں کے پاس حکومت چلانے کا اختیار نہ ہے نہ ہونا چاہیے، الیکشن کے دورمیں جھوٹی خبریں اور جھوٹے وعدے ضرور ہوں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن مہم میں اگر کوئی جھوٹا وعدہ کرے اور تو اسے بتائیں کہ یہ وعدہ پورا نہیں ہوسکتا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 8 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

