وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے سٹینڈبائی معاہدہ کے تحت پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے پہلے جائزہ کی منظوری دیدی ہے


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرکی فوری معاونت جاری ہوگی۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے سٹینڈبائی معاہدہ کے تحت پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے پہلے جائزہ کی منظوری دیدی ہے۔بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے فوری طورپر 70 کروڑ ڈالر کی معاونت جاری ہوگی، مزید 70 کروڑ ڈالرکی امداد کے بعد پاکستان کیلئے سٹینڈبائی معاہدے کے تحت کل معاونت کاحجم 1.9 ارب ڈالرہوجائیگا۔
اس سے قبل نومبرمیں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا تھا، سٹاف سطح کے معاہدے کے بعد آئی ایم ایف نے کہاتھا کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے،ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے، وفاقی بجٹ پر عمل درآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 17 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

