وانگ ای نے کہا کہ چین روس کی جانب سے اس سال برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کی مکمل حمایت کرتا ہے


چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
جمعرات کو چینی میڈیا کے مطابق اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین روس جامع اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ہے، اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور فریقین کو اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، دوطرفہ عملی تعاون کی مزید ترقی اور مختلف شعبوں میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا ہوگا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین روس کی جانب سے اس سال برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چین کو یقین ہے کہ روس اپنے اہم داخلی سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اعلیٰ سطی تبادلوں کو برقرار رکھنے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، سپورٹس اور ثقافت سمیت دیگر افرادی و ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، روس چین ثقافتی سال کے اہتمام اور بین الاقوامی معاملات میں روابط اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات میں مزید نئی کامیابیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 16 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 17 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل


