Advertisement

نیشنل ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہو گا

ٹورنامنٹ کے میچز کے آر ایل کرکٹ گراؤنڈ ، ایوب پارک گراؤنڈ اور ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 5:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہو گا

پی سی بی کے زیر اہتمام نیشنل ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ 15 جنوری سے شروع ہو گا ۔ 

ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں راولپنڈی ، لاہور ، پشاور ، ملتان ، کوئٹہ اور کراچی شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دس میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کے میچز کے آر ایل کرکٹ گراؤنڈ ، ایوب پارک گراؤنڈ اور ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔

 

Advertisement
Advertisement