Advertisement
پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ 1480.37 فٹ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 5:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد: واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج7 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار400 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج100 کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1480.37 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.275 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.80 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.061 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.10 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Advertisement