Advertisement

پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست

 بابر اعظم 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو کرک انفو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 7:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 46 رنز سے شکست

پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔  افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

 

Advertisement
Advertisement