مالی سال کے پہلے6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے، اوگر


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
او سی اے سی اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 18 لاکھ 48 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 28 لاکھ 26 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 20 لاکھ 61 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 23 لاکھ 87 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ۔ نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 20 لاکھ 69 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں کم ہو کر 20 لاکھ 61 ہزار ٹن ہو گیا۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل





