Advertisement

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

ملک بھر سے 2.138 بلین روپے وصول اور 199 افراد گرفتار

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،31 دسمبر سے 8 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.138 بلین روپے وصول اور 199 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

مجموعی طور پراسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 1.083 بلین روپے وصول اور 95 افرادگرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ گوجرانولہ سے 0.06 بلین روپےوصول کئے جاچکے ہیں۔

پشاور سے 0.44 بلین روپے وصول اور 67 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.026 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد اورسکھر سے مجموعی طور پر 37 افراد گرفتار اور 0.451 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں

Advertisement