ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ الیگزینڈر فصیل سے بھی ملاقات کی


پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں پاکستان سوئٹزرلینڈ دو طرفہ سیاسی مشاورت ہو ئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ تمام معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھے گا ۔
پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ یورپ ایمبیسیڈر شفقت علی خان جبکہ سوئٹزرلینڈ کے وفدکی قیادت ایشیاء اور بحرالکاہل کے لئے نائب وزیر خارجہ ہینرچ نے کی۔
فریقین نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈکے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دوطرفہ سیاسی مشاورت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت ، سرمایہ کاری، سیکورٹی اور نقل مکانی سمیت دوطرفہ سیاسی تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ الیگزینڈر فصیل سے بھی ملاقات کی اور موسمیاتی تبدیلی،انسانی حقوق اور ترقیاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 5 گھنٹے قبل

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 8 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 5 گھنٹے قبل

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان سے انخلا، اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹنگ پر غور
- 6 گھنٹے قبل
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

حکومت نے چینی کی مزید درآمد پر پابندی لگا دی
- 6 گھنٹے قبل

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
- 8 گھنٹے قبل