آرمڈ فورسز پریزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اورآراوزکے کام میں مداخلت نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، آرمڈ فورسز پریزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اورآراوزکے کام میں مداخلت نہیں کریں گی۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گی،سیکیورٹی کیلئے پولیس درجہ اول کی ذمہ دار ہوں گی۔سول آرمڈ فورسز اور افواج ثانوی اور ثالثی درجے کی ذمہ دار ہوں گی۔ افواج کی تعیناتی صرف انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کی جائے گی،سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکیورٹی پر معمور ہوں گی،آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز کی ڈی آر اوزکے آفس تک ترسیل کی ذمہ دار ہوں گی۔
ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے بعد آرمڈ فورسز انتخابی سامان آر او کے دفتر پہنچائیں گی،آرمڈ فورسز انتخابی ماحول پرامن بنانے کیلئے عملے کی معاونت کی ذمہ دار ہوں گی،آرمڈ فورسز غیر جانبدار اور کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گی۔ آرمڈ فورسز مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر کام کریں گی،کسی بدانتظامی کی صورت میں آرمڈ فورسز پرزائیڈنگ آفیسر کو اطلاع کریں گی۔
مجاز مبصرین اور میڈیا کے افراد کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت ہوگی،دھماکا خیزمواد اور اسلحہ کی پولنگ اسٹیشن کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ،آرمڈ فورسز کسی صورت انتخابی عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی۔ آرمڈ فورسز بیلٹ پیپرز ، فارم 45 سمیت کوئی انتخابی سامان تحویل میں نہیں لیں گی،آرمڈ فورسز پریزائیڈنگ افسر، پولنگ ایجنٹ اورآراوزکے کام میں مداخلت نہیں کریں گی۔
ضابطہ اخلاق کےمطابق پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بے ضابطگی کی صورت میں آرمڈ فورسز کوئی جواب نہیں دیں گی،سنگین بے ضابطگی پر آرمڈ فورسز معاملہ پرزائیڈنگ افسر کے نوٹس میں لائیں گی۔ انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی منظور ی دی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی ،فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی،فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر روک کا حکم
- 7 hours ago

امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فوجی اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی متاثر
- 7 hours ago

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا
- 11 hours ago

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان سے انخلا، اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹنگ پر غور
- 7 hours ago
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور
- 9 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا
- 11 hours ago

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 9 hours ago

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا
- 10 hours ago

"انسٹاگرام مائیک سے باتیں نہیں سنتا، ایڈم موسیری نے افواہ مسترد کر دی
- 7 hours ago

حکومت نے چینی کی مزید درآمد پر پابندی لگا دی
- 8 hours ago

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری
- 10 hours ago

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی
- 7 hours ago