بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعد پی سی بی کے الیکشن کااعلان کریں گے، شاہ خاور


قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔
تعیناتی کی مدت میں اضافے سے متعلق شاہ خاور نے خود ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔ انہوں نے کہا ہےکہ پی سی بی میں تقرری بطور الیکشن کمشنر ہوئی ہے، کوشش ہے مقررہ وقت پر انتخابات کرائیں۔
Chairman PCB Mr Shah Khawar's press conference at Gaddafi Stadium, Lahore. https://t.co/xbeWrnZXUu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 26, 2024
لاہور میں کی جانے والی اس پریس کانفرنس میں قائم قام چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ 16جنوری کومینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں میری تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ آف گورننس 11اراکین پر مشتمل ہے، قائم مقام چیئرمین پی سی بی کیلئے ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کا نام سامنے آیا ہے۔
شاہ خاور کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے آئین نے مجھے ادارے کے الیکشن کرانے کی ذمہ داری دی ہے۔ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کےبعد پی سی بی کے الیکشن کااعلان کریں گے۔میراپہلا کام پی سی بی چیئرمین کا الیکشن کرانا ہے، ذکاء اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنےآئے ہیں۔
شاہ خاور نے مزید کہا کہ8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے،جس کی تشکیل کے بعد کرکٹ بورڈ کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔گورننگ بورڈ میں ریجنز کے وہ نمائندے ہوں گے جوپورے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، کوشش ہے مقررہ وقت پر الیکشن کراؤں اسے آگے نہیں لے جاسکتے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 16 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل





