Advertisement
پاکستان

کسٹمز کا عالمی دن :ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن برسلز میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید اسد رضوی نے نمائندگی کی

تقریب میں بیلجیئم میں مقیم کسٹمز کے تمام نمائندگان نے شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 27th 2024, 2:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسٹمز کا عالمی دن :ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن برسلز میں پاکستان کے مستقبل مندوب سید اسد رضوی نے نمائندگی کی

برسلز: کسٹمز کا عالمی دن 2024 جمعہ کو برسلز میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن(ڈبلیو سی او) میں منایا گیا۔ پاکستان کسٹمز کی نمائندگی ڈبلیو سی او میں اس کے مستقل مندوب سید اسد رضوی نے کی۔

اس موقع پر تنظیم کے نئے سکریٹری جنرل ایان ساندرز نے 2024 کے لیے ڈبلیو سی او کے موضوع ” مقصد کے ساتھ کسٹمز کے نئے اور روایتی شراکت داروں سے روابط” پر گفتگو کی۔ تقریب میں بیلجیئم میں مقیم کسٹمز کے تمام نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈبلیو سی او میں پاکستان کسٹمز کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس موقع پر ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

 

Advertisement
Advertisement