حملہ آوروں نے چرچ کی دیوار پر چڑھ کر کراس کا نشان اتارا اور ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا۔ حملہ آور شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے رام مندر کے افتتاح کے ایک دن بعد انتہا پسند ہندوؤں کے جتھوں نے فتح ریلی نکالی جس کے دوران مسجد اور ایک چرچ پر حملہ کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بلوچ پورہ میں دیوان جی کی 1677 میں تعمیر کی گئی تھی جس میں بیگم شاہی مسجد میں لاٹھی بردار ایک ہزار سے 1500 جنونی ہندو داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔
انتہاپسند ہندو تنظیموں کے جتھوں نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے اور امام مسجد کو زدوکوب بھی کیا اور مینار پر ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا اور نعرہ لگایا کہ ہم ایک نہیں بلکہ ایک ہزار مزید بابری مسجدوں کو گرائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ مسجد اور روضہ خواجہ غیاث الدین قاضیوانی کی بیٹی اور ممتاز محل کی والدہ دیوان جی بیگم کے لیے وقف ہیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ مغل دور کی مسجد پر ہندوتوا کا پرچم لہرانے کے الزام پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
اسی طرح ریاست مدھیہ پردیش میں بھی ایک چرچ پر بھی حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے چرچ کی دیوار پر چڑھ کر کراس کا نشان اتارا اور ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا۔ حملہ آور شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 20 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 19 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 9 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 19 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 20 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 17 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 16 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 17 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)








