Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری

حلیمہ خان کو دھمکیاں ، معاشر ے میں انتشار اور عوامی میں خوف و ہراس پھیلانے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 2 2024، 11:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ  کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے کا سائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا۔

علیمہ خان کیخلاف انکوائری کا حکم، دھمکیاں دینے، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق علیمہ خان 3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement