Advertisement
پاکستان

عام انتخابات میں 6 کروڑ ووٹرز نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا ،فافن رپورٹ

فافن نے غیرملکی مبصرین کیلئے ایکسلریشن  کا آسان طریقہ کار وضع کرنے پر الیکشن کمیشن کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 11th 2024, 11:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عام انتخابات میں 6 کروڑ ووٹرز نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا ،فافن رپورٹ

8 فروری کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لئے 6 کروڑ کے قریب ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 11 لاکھ سے زائد الیکشن حکام نے انتخابی فرائض سرانجام دیئے۔

اس کے علاوہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سات لاکھ پولیس اہلکاروں اور فوجی حکام نے الیکشن کے دن ملک بھر میں اور پولنگ سٹیشنوں کے باہر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

فافن نے غیرملکی مبصرین کیلئے ایکسلریشن  کا آسان طریقہ کار وضع کرنے پر الیکشن کمیشن کو سراہا۔

Advertisement