Advertisement

کراچی کنگز نے لاہو ر قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے ، کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 25th 2024, 6:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کنگز نے لاہو ر قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے ، کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement