جی این این سوشل

علاقائی

پیپلز پارٹی کے سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

اویس قادر نے 111 ووٹ حاصل کئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے حلف اٹھایا۔آغا سراج درانی نے شرجیل میمن، سعید غنی، ندا کھوڑو اور علی خورشیدی کو پینل آف اجلاس نامزد کیا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا چناؤ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا، تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے اور نام پکارے جانے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔

اسپیکر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار اویس قادر شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی نامزد کردہ اسپیکر کی امیدوار صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے راشد خان کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے۔

پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے اویس قادر 111 ووٹ کےلئے اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

 

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق سینیٹر مشتاق احمداوران کی اہلیہ کو غزہ مارچ کے پیش نظر حراست میں لے لیا گیا

 اسلام آباد: غزہ بچاؤ مہم کی سرپرستی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، اہلیہ سمیت تمام مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ایکسپریس چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، پولیس کے مؤقف کے مطابق 

پولیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری، قیدی وین اور خواتین اہلکار مقام پر پہنچے۔

پھر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام مظاہرین، سینیٹر مشتاق اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کیلیے سڑک پر کنٹرینر لگا کر راستے بھی بند کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll