Advertisement

بھارتی شہریوں کی ’روسی فوج میں بھرتی‘، سی بی آئی کی کارروائی

یوکرین پر حملے کو دو برس ہونے کو ہیں اور اس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 9 2024، 4:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی شہریوں کی ’روسی فوج میں بھرتی‘، سی بی آئی کی کارروائی

پیرس: بھارت کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد ٹریول ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو روسی فوج کے لیے یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو دو برس ہونے کو ہیں اور اس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں اور روس اب دنیا بھر سے مزید فوجیوں کی بھرتی کے لیے کوشاں ہے۔

اس جنگ میں اب تک 2 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور بہت سے ریکروٹس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں میدان جنگ میں لانے کے لیے جھوٹے وعدے کیے گئے۔

انڈیا کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس کے تفتیش کاروں نے جمعرات کو 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement