جی این این سوشل

کھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

اسلام آباد یونائیٹڈبمقابلہ ملتان سلطانز دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے۔

پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے کل (اتوار کو) لیگ کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو آل راؤنڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں، انہیں کولن منرو، ایلیکس ہیلز، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، جورڈن کوکس اور فہیم اشرف جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

ملتان سلطانز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ولی، افتخار احمد ، کرس جورڈن اور خوشدل شاہ شامل ہیں ، لیگ کا 28 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائیلی روسو کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں سرفراز احمد ، جیسن رائے ، محمد عامر ، عقیل حسین، محمد وسیم ، سعود شکیل کی خدمات حاصل ہیں۔

لاہور قلندرز کو فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے ۔ فخر زمان ، سکندر رضا ، کارلوس براتھویٹ، زمان خان اور صاحبزادہ فرحان اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

 

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

میانوالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی:  چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 پولیس اہلکار زخمی

میانوالی: میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، جسے پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈز سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 2پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں یہ پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا،اقوام متحدہ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں پولیو مہم جاری، پہلے روز 72 ہزار پولیو ویکسینیشن مکمل

غزہ میں اقوام متحدہ اور مقامی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے جاری پولیو ویکسی نیشن مہم نے حالیہ دنوں میں ایک اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز تقریباً 72,611 بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک فراہم کی گئی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی تکمیل کے لیے غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں اس مہم کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، جس کا اعلان وزارت صحت کے عہدیدار نے’اے ایف پی‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اقوام متحدہ نے وضاحت کی کہ یہ ویکسی نیشن پروجیکٹ مرحلہ وار تمام فلسطینی علاقوں میں جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کے ساتھ 640,000 بچوں کی ویکسینیشن کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی" پر بھی اتفاق کیا تھا۔ دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کےمعاملات پر تردید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر دو بجے تک کوئی بمباری یا فوجی کارروائی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کی پٹی میں 67 حفاظتی ٹیکوں کے مراکز قائم کیے ہیں، جن میں وسطی غزہ میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور سکولوں میں 59 مراکز شامل ہیں، جب کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں بھی مہم کے دیگر مراحل شروع ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 92,000 سے زائد لوگ زخمی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں لوگ لاپتا ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll