حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی


روسی فوج کا مال بردار طیارہ انجن میں آگ لگنے کے باعث تباہ، جہاز میں موجود تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے۔جس مقام پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک ہے تاہم روسی وزارت دفاع نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔
پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور پھر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا۔سرچ ٹیم کو روسی فوج کے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ایک میدانی سے علاقے سے مل گیا۔ طیارے کے ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

جوہری معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب اس کی تمام پابندیوں سے آزاد ہے، ایران
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ :جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- ایک گھنٹہ قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 2 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 نئے کیسز رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
- 7 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 4 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 4 گھنٹے قبل