پنجاب میں جیلوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات ،قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد
محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان


پنجاب بھر میں جیلوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے قیدیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقات میں عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق جیلوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے اور جیل آنے جانے والے اہلکاروں کی سخت چیکنگ، بیرونی دیواروں پر خار دارتاریں لگانے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ جیلوں میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کی فرضی مشقوں کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، فردوس شمیم نقوی، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک گھنٹہ قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل


