میں زرداری کے بیٹے جیسا ہوں، لگتا ہے نچلی قیادت کو میرے اور زرداری کے رشتے کا علم نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ پاکستان کےخلاف سازش قابل قبول نہیں، آئی ایم ایف کے باہر احتجاج سےملک کی بدنامی ہوئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کی شفافیت پر 75 سال سے سوالیہ نشان ہے، ہار اور جیت الیکشن گیم کا حصہ ہے۔
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے فیصل واوڈا نے اپنے بارے میں کہا کہ، ابھی تک آزاد ہوں تو آزاد ہی آؤں گا۔ ابھی آزاد کا سیزن ہے جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو دیکھ لیں گے، میں نے ایک ہی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی، آواز اٹھائی تو نکال دیا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 14 سال ایک پارٹی کا حصہ رہا، اس وقت وہ پارٹی اور اس کے چیئر مین دونوں آسمان سے باتیں کررہے تھے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کے خلاف سازش کسی بھی سطح پرقبول نہیں ہے۔آئی ایم ایف کے باہر احتجاج سےملک کی بدنامی ہوئی ہے
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کاحصہ بنتی نظرنہیں آرہی ۔
انہوں نے کہا کہ میں زرداری کے بیٹے جیسا ہوں، لگتا ہے نچلی قیادت کو میرے اور زرداری کے رشتے کا علم نہیں ہے۔ جیت اور ہار الیکشن والے دن پتہ چلتی ہے۔ 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل





