لاہور ایف آئی اے اس صوبے کے شہری کے خلاف کیسے انکوائری کر رہی ہے، پشاور ہائی کورٹ


پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف ایم این اے شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ شاندانہ گلزار کے خلاف کیا الزامات ہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔
جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ جس کو جرم سمجھتے ہیں، ضروری نہیں وہ ویسے ہی ہو، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کا کام باقی اداروں سے بہت مختلف ہے، پہلے شکایت آتی ہے، انکوائری ہوتی ہے اور پھر مقدمہ درج ہوتا ہے، ہم گرفتار تو نہیں کرنا چاہتے لیکن انکوائری کا حصہ بننا چاہیئے، انکوائری ابتدائی مراحل میں ہے جسکو پشاور ہائیکورٹ میں چینلج نہیں کیا جاسکتا۔
جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ایف آئی اے اس صوبے کے شہری کے خلاف کیسے انکوائری کر سکتا ہے، کی ایف آئی اے آفس صرف لاہور میں ہے، کسی اور جگہ پر نہیں ہے۔
جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ تو یہ بتادیں کہ شاندانہ گلزار پر الزامات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس کا تحریری طور پر جواب جمع کریں گے۔
پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

ایشیا کپ ٹاکرا:بھارت کیخلاف میچ کےلیےپاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
- 41 منٹ قبل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
- 2 منٹ قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ دا‘ پیش کیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- ایک گھنٹہ قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل