صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ۔
آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔ اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل ِتجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago





