محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پی سی بی کے ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ، چئیرمین نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا


لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے وسائل میں اضافے کا پلان پلان طلب کرلیا ۔
ترجمان کیمطابق چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کمیٹی روم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی اور بورڈ کے ریوینو میں اضافے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پی سی بی کے ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ، چئیرمین نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کیلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔
اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چئیرمین پی سی بی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل




