جی این این سوشل

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر1.13 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر29.06 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کے 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد، شرٹنگ 0.74 فیصد، بیف 0.53 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.48 فیصد، مٹن 0.42 فیصد، سرسوں کاتیل 0.40 فیصد، اری چھ نوچاول 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.14 فیصد، اورجارجٹ کی قیمت میں 0.03 فیصدکا اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کے 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 9 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 36.73 فیصد، پیاز19.58 فیصد، آلو4.02 فیصد، لہسن 2.87 فیصد، دال ماش 1.25فیصد، آٹا 1.02 فیصد، چینی 0.95 فیصد، دال مسور0.86 فیصد، اورڈیزل کی قیمت میں 0.60 فیصدکی کمی ہوئی ۔ 

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.83 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، 19733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.64 فیصد، 1.34 فیصد، 1.25 فیصد اور0.91 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

 

دنیا

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، وزیر ناروے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں خوراک کی قلت کے باعث شہریوں کے لیے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے۔ نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن نہ رکا تو امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا ، اب شواہد دینا پڑیں گے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل وواڈا کا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دینے کا مطالبہ

سینیٹر فیصل واوڈانے کہاہے کہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کے ثبوت دیئے جائیں، صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا اب شواہد دینا پڑیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اداروں کی کہیں مداخلت ہے تو ثبوت دیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔پردوں کے پیچھے بات نہ کریں کھل کر بات کریں۔بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجا رہا ہے۔صرف الزامات سے کام نہیں چلے گا، ثبوت دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 15روز گزر گئے خط میں تفصیلات مانگیں مگرجواب نہیں آیا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آ رہی ہیں،کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلے گا، شواہد دینا پڑیں گے۔

سینیٹر نے کہاکہ بتایا جائے کس نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی؟ آرٹیکل 2کے تحت ججز بارے کہا گیا کوئی لالچ نہیں ہونی چاہئے،کوئی پیپر ورک ہے تو فراہم کیا جانا چاہئے،مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،عوام میں شوک و شبہات بڑھ رہے ہیں،تاریخ جسٹس اطہر من اللہ کو یاد رکھے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہو گیاہے،امید کررہا ہوں جواب جلد آئے گا ، آنا چاہئے اور لیں گے،اب جو پاکستان میں پگڑی اچھالے گا ان کی پگڑیاں کا فٹبال ہم بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتےتو جج کیسے رکھ سکتے ہیں۔ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں۔نسلہ ٹاور گِرا دیا گیا، بچے برباد ہو گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کیلئے شراب حلال اور ہمارے لئے حرام ہے۔سوشل میڈیا پر قدغن لگائیں مگر اپنی ذات کیلئے نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ اور گورنر کی لفظی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔

گورنرخیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll