Advertisement

عماد وسیم نے ریٹا ئرڈ منٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

عماد وسیم نے پی سی بی حکام سےملاقات میں اس بات کی گارنٹی لی تھی کہ انہیں ورلڈکپ اسکواڈکا بھی حصہ بنایاجائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 24th 2024, 2:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عماد وسیم نے ریٹا ئرڈ منٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

 لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔

ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی متنازعہ  تھا ۔ اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا۔

عماد وسیم کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے لیے ہر حال میں حاضر ہوں اور رہو ں گا ،انہوں نے کہا کہ   ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔

پچپن ایک روزہ اور پیسنٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد نے ٹیم کے لیے مسلسل نظر انداز کیے جانےپر گزشتہ برس نومبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتےہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اب تمام تر توجہ غیرملکی لیگز کھیلنے پر دیں گے۔

اس سلسلےمیں گزشتہ روز ان کی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایک تجربہ کار آل راونڈر کی ضرورت ہے اور عماد وسیم اس کمی کو پوراکرسکتے ہیں۔ چودہ اپریل  کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کےدورے پر آرہی ہے جہاں وہ تین میچز پنڈی اور دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے پی سی بی حکام سےملاقات میں اس بات کی گارنٹی لی تھی کہ انہیں ورلڈکپ اسکواڈکا بھی حصہ بنایاجائے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کو انگلینڈ اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہےجہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے امریکہ روانہ ہوگی، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سےہورہاہے،پاکستانی ٹیم نے پہلا میچ چھ جون کو امریکہ سے کھیلناہے، نو جون کو نیویارک میں پاکستان اوربھارت کا میچ رکھاگیاہے۔

پی ایس ایل نائن میں بہترین کھیل پیش کرنے پر بورڈ حکام کی خواہش تھی کہ ان کو دوبارہ سے قومی ٹیم کا حصہ بنالیا جائَے، تاہم ان کی واپسی سے پہلے ضروری تھا کہ وہ از خود ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کریں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 19 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 4 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement