Advertisement
علاقائی

نوشہروفیروز: زرعی زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ، 7 افراد ہلاک ، 8 زخمی

ڈاہری برادری کے درمیان تصادم صبح کے وقت زرعی زمین پر ہوا، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 24th 2024, 8:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوشہروفیروز: زرعی زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ،  7 افراد ہلاک ، 8 زخمی

نوشہروفیروز میں زرعی زمین کے تنازع پر ڈاہری برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔ڈاہری برادری کے درمیان تصادم صبح کے وقت زرعی زمین پر ہوا۔

دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کا ایک شخص اور دوسرے گروپ کے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 6 سے افراد زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ضلع بھر کی پولیس کو طلب کرلیا گیا جس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بعد ہلاک ہونے والے سات افراد اور 6 زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، دونوں گروہوں کے مسلح افراد موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تعنیات کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ کے قریب گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 7 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement