جی این این سوشل

پاکستان

رمضان میں عوام کےریلیف کےلئے کوششیں کر رہے ہیں،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

وزیر اعظم نے رمضان پیکج کو ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپےکر دیا ہے، رانا تنویر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رمضان میں عوام کےریلیف کےلئے کوششیں کر رہے ہیں،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین رمضان میں عوام کےریلیف کےلئے کوششیں کر رہے ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج شروع کیا ہے، وزیر اعظم نے رمضان پیکج کو ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپےکر دیا ہے۔

مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیلئے ساڑھے بارہ ارب روپے کی تاریخی سبسڈی فراہم کی ہے اور ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر غریب اور متوسط طبقے کی عوام کو 19بنیادی اشیا رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ تقریبا 4 کروڑخاندان اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز پوری تندہی سے دن رات محنت کر کے رمضان پیکیج کے ثمرات کو عوام تک کامیابی سے پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں ،ملک کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردو نوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈیڑھ برس مشکل ہے اس کے بعد مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے،رمضان پیکج کے تحت سپلائی کی جانے والی اشیا کا معیار برقرار رکھنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز نے کوالٹی ایشورنس کا ایک باقاعدہ نظام مرتب کیا ہے جس کے تحت اشیا کی بہترین کوالٹی کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے لئے جدید نظام بنایا گیا ہے، ملک کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے جبکہ مانیٹرنگ اور ویجیلنس کی ٹیمیں پورے ملک میں فعال ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ حکومت اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور آئندہ سال مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ تک لے آئیں گے۔

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ہانس کلیوگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض یورپ میں 40 فیصد اموات کی وجہ ہیں،یہ ایک دن میں 10ہزاراور سال میں 40 لاکھ اموات کے برابر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ برانچ کے ڈائریکٹر ہانس کلیوگ نے یورپی باشندوں پر زور دیا کہ وہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے 2030 تک دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

یورپ میں 30 سے 79 سال کی عمر کے تین میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جس کی وجہ اکثر نمک کا استعمال ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ نمک کی اوسط مقدار زیادہ سے زیادہ پانچ گرام یا ایک چائے کا چمچ یومیہ ہے جبکہ ادارے کے یورپی خطے کے 53 میں سے 51 ممالک کے افراد اس سے زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کی بڑی وجہ پروسیس شدہ کھانے اور سنیکس ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ زیادہ نمک کا استعمال بلڈ پریشر بڑھاتا ہے جس سے امراضِ قلب مثلاً دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ادارے نے کہا کہ یورپ میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ کی رپورٹ کے مطابق اس خطے میں خواتین کی نسبت مردوں میں امراضِ قلب سے موت کے امکانات تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکاٹکس فورس نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک گیر 5 کارروائیوں میں 32 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی۔حیات آباد پشاور میں ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔لاہور میں واہگہ کے قریب ملزم سے 9کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

بابو صابو انٹرچینج لاہور کے قریب ملزم سے 1.2کلو گرام چرس اور 270گرام افیون برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll