چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا، چیئرمین پی سی بی


چیئرمین پی سی بی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور اسد شفیق شامل ہیں۔ چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا کوئی بھی چیئرمین نہیں ہوگا، ٹیم کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
Chairman PCB Mohsin Naqvi's press conference at Gaddafi Stadium, Lahore.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 24, 2024
Watch Live ➡️ https://t.co/qqyiz5eboY pic.twitter.com/ljB3RnYI2L
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا 7واں رکن ڈیٹا اور اینالیٹکس کا اسپیشلسٹ ہوگا جبکہ 7 ارکان کے علاوہ 2 کوآرڈینیٹر بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے لیکن ان کے پاس ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا، ٹیم کا رزلٹ جو بھی ہوا ساتھ کھڑا ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوچز پر کام جاری ہے نام فائنل ہوں گے تو بتا دیں گے جبکہ کپتان بنانے کا جو بھی فیصلہ ہوگا سلیکشن کمیٹی کرے گی، ٹریننگ کیمپ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر فیصلہ ہوگا اور پی ایس ایل کے پرفارمرز کو کیمپ میں موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حارث روف نے غلطی تسلیم کرلی ہے لہٰذا حارث روف کا سینٹرل کانٹریکٹ بحال کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل کے علاوہ دو سے زیادہ لیگز کھیلنے کی پالیسی قائم رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان ہہنچے گی جوکہ چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل





.jpeg&w=3840&q=75)

