جی این این سوشل

علاقائی

پشاور کے اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، علی امین گنڈا پور

ان مسائل میں صحت، امن وامان، ٹریفک کے مسائل،  انفراسٹرکچر کی بہتری،  پینے کے پانی، سیوریج اور دیگر مسائل شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور کے اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے،  علی امین گنڈا پور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران ملاقات علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے، یہاں کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے۔

ان مسائل میں صحت، امن وامان، ٹریفک کے مسائل،  انفراسٹرکچر کی بہتری،  پینے کے پانی، سیوریج اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے  ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا، بی او ٹی ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات ہو رہی ہے۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے، عرب ممالک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عرب اور دیگر مسلم ممالک نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عرب اور دیگر مسلم ممالک کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ۔

اجلاس میں اردن، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت قطر، فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کے حکام نے شرکت کی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق حکام نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر مؤثر پابندیاں عائد کرنے اور اسے ہتھیاروں کی برآمدات روکنے جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکام نے ان جرائم پر اسرائیلی حکام سے جواب طلبی کے لیے بین الاقوامی قانونی ذرائع کو فعال کرنے، آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے اور اس کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔ حکام نے مغرب میں فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll