جی این این سوشل

پاکستان

بااثر افراد نے شفقت نامی محنت کش کو قتل کر دیا

مقدمے کے متن کے مطابق فیاض احمد، 2 بیٹوں اور ان کے ایک ساتھی نے شفقت کو قتل کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بااثر افراد نے  شفقت نامی محنت کش کو قتل کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوجرانوالہ :  گوجرانوالہ میں ظالموں ، با اثر افراد کے مبینہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

ایف آئی آور میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے شفقت اللہ کو قتل کیا، با اثر افراد نے اپنی زمین سے گدھا گاڑی گزارنے کی رنجش پر شفقت اللہ کو قتل کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق فیاض احمد، 2 بیٹوں اور ان کے ایک ساتھی نے شفقت کو قتل کیا ۔ 

یاد رہے کہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدیت میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ 

پاکستان

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔

بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔

بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ  کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا،اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

کابینہ نے تحائف کا جائزہ لینے والے نجی شعبے کے ماہر کے معاوضے میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔

اس پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالرز سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ اور گورنر کی لفظی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔

گورنرخیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll