Advertisement
پاکستان

حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 31 2024، 4:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن  چیلنج

ن لیگ کے  رہنما حمزہ شہباز اور خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردی گئی۔

این اے 118 سےحمزہ شہباز کی کامیابی پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کی طرف سے چیلنج گئی جبکہ این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کے علی اعجاز نے چیلنج کیا

این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی پی ٹی آئی کی ریحانہ امتیاز ڈار نے چیلنج کی ہے۔ پی پی 152 سےملک محمد وحید کی کامیابی پی ٹی آئی کے نعمان مجید نے چیلنج کی ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement