ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔
ایسٹر پرمسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں، مسیحی برداری کے مقدس تہوار پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنا کر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت ہیں۔
لاہورمیں ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کا آغاز رات سے ہی شروع ہو گیا، دعائیہ تقریبات کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور مسیحی برداری کے افراد رشتہ داروں اور دوستوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیک بھجوا رہے ہیں۔
جھنگ کے گرجا گھروں میں ایسٹر پر عبادات کا اہتمام کیاگیا اور خصوصی دعاؤں کے علاوہ شرکا نے گیت بھی گائے۔
فیصل آباد، گوجرہ، ملتان، بہاول پور بھکر، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی ایسٹر پر خصوصی عبادات کی گئیں، اس کے بعد دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مزے مزے کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔
کراچی ، حیدر آباد میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ سکھرمیں مرکزی تقریب سینٹ سیویئر چرچ میں ہوئی جس میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی، امن اور بھائی چارے میں اضافے کے لیے دعائیں کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت برابر حقوق حاصل ہیں اور اس وقت حضرت مسیح کے پیار، امن اور قربانی کے سبق کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 21 منٹ قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 18 منٹ قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 31 منٹ قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 4 گھنٹے قبل