ابھی تک کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کا فائنل نہیں کیا، وکیل پنجاب حکومت


لاہور ہائی کورٹ میں کسان کارڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی تک کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کا فائنل نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ بارہا ایسی ذاتی تشہیر سے منع کر چکی ہے، عوام کے پیسے سے اشتہار نہیں دیا جا سکتا۔
جس کے جواب میں وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا، یہ درخواست وقت سے پہلے دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب حکومت ایسا کرتی ہے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کریں۔
ہائیکورٹ نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل





