Advertisement
پاکستان

عدالت کا عید کے موقع پرعمران خان اوربشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم

ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ جگہ کم قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہوگئیں، جسٹس میاں گل حسن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 1st 2024, 4:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت کا عید کے موقع پرعمران خان اوربشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے 31 جنوری کے بعد کنتی نئی خواتین ملزمان اڈیالہ جیل داخل ہوئیں، رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملاقاتوں کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے۔سٹیٹ کونسل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر لاء نے بنی گالا سب جیل کا دورہ کر کے رپورٹ جاری کر دی ہے، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا سب جیل کا دورہ کرنے والی افسر سہولیات سے مطمئن ہوئی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سیاست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے سٹیٹ کونسل سے مکالمے میں کہا کہ 31 جنوری کی سزا کے بعد 141 خواتین داخل ہوئیں، آپ کہتے تھے جیل اوور کراؤڈڈ ہے، آپ کا مطلب ہے کہ بس سیاست ہو، کمیونٹی سمجھتی ہے کہ بنی گالا قید کر کے خیرات دے رہے ہیں، ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ جگہ کم قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہوگئیں، جب نئی خواتین جیل داخل ہوگئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہوگیا۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے، آپ لوگ تلے ہوئے ہیں کہ رول آف لاء کا انڈیکس صفر پر آ جائے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
Advertisement