بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسراٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
آسٹریلین ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے


ڈھاکہ: بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ (کل) منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلین ویمنز ٹیم کو میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
مہمان آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز جو آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، مکمل ہوچکی ہے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل





