سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، جو بائیڈن


امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں،
امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔اگر یہ آج نہیں ہورہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے، ہم ایسا کرسکتے ہیں۔ اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن کو ترقی پسندوں اور مسلمان اور عرب امریکیوں کے دباؤ کا سامنا ہے جو چاہتے ہیں کہ انتظامیہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کو لگام دینے کیلئے مزید اقدامات کرے جو حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔
بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کی کوشش کرنے اور ثالثی کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے جس سے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں مزید انسانی امداد پہنچ سکتی ہے۔
جنوری کے آخر میں بلوم برگ نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد سعودیوں نے امریکی دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 4 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 3 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 5 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)







