Advertisement

سعودی عرب میں عیدالفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ہوگی

عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 1st 2024, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب میں عیدالفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ہوگی

ریا ض: سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام علاقوں کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔

اردو نیوز کے مطا بق وزارت کے ریجنل دفاتر میں ارسال کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے ہیں۔

وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement