48 نشستوں پر 18سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ 30 کا انتخاب کرنے کیلئے پولنگ کل ہو گی


سینیٹ انتخاب کل ہوگا،الیکشن کمیشن نےتیاریاں مکمل کرلیں۔
سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے، 48 نشستوں پر 18سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں اور 30 کا انتخاب کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کل ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کےخلاف درخواست پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگی اسحاق ڈار، جنرل سیٹ پر پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن میدان میں ہیں۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرانصرمحمود اور جنرل سیٹ پرفرزند حسین شاہ میدان میں اترے ہیں۔سندھ میں سات جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی نے پانچ امیدوار کھڑے کیے۔ایم کیوایم کی جانب سے ایک امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ ایم کیوایم آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی بھی حمایت کرے گی۔
پی ٹی آئی نے تین امیدوار الیکشن میں کھڑے کئے ہیں، جو سندھ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔سندھ سے ٹینکوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات واضح ہیں۔
پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار، خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 4 امیدوار، ایک اقلیتی نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں۔خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر چھبیس امیدوارمدمقابل ہیں 7 جنرل نشستوں پر 16 ، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر6 ، خواتین کی 2 نشستوں پر4 امیدوار میں مقابلہ ہوگا۔بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کے تمام گیارہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
پیپلزپارٹی، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی، پیپلزپارٹی خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی مخالفت کرے گی، پیپلزپارٹی نے خواتین کی نشست پر اپنی امیدوار فائزہ ملک کو نامزد کیاہے، پنجاب اسمبلی میں سنیُ اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 107 ہے، تحریک لبیک کا ایک ووٹ کس کو ملے گا تاحال فیصلہ سامنے نہیں آیا، مسلم لیگ ن ٹیکنو کریٹ اور اقلیت کی تین نشستیں باآسانی حاصل کرلے گی، خواتین کی دو میں سے ایک نشست پر مسلم لیگ ن ، سنی اتحاد کونسل اور پیپلزپارٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ کی توقع ہے۔
مسلم لیگ ن نے خواتین نشست پر انوشہ رحمان، بشری انجم بٹ کو نامزد کیاہے۔ پیپلزپارٹی نے فائزہ ملک اورسنی اتحاد کونسل نے صنم جاوید کو نامزد کیا ہے، ٹیکنو کریٹ پر مسلم لیگ ن نے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کو نامزد کیاہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نےڈاکٹر یاسمین راشد کو نامزد کیا ہے، اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن نے خلیل طاہر سندھو کو نامزد کیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے اقلیت کی نشست پر آصف عاشق کو نامزد کیا ہے۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 14 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 20 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل



