Advertisement
پاکستان

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 1 2024، 5:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

صوفیہ: بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ 13 برس کے انتظار کے بعد’شینگن ایریا‘ میں شامل ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔ خارجہ امور کے تجزیہ کار سٹیفن پوپیسکو کے مطابق شینگن میں داخلہ بلغاریہ اور رومانیہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی اور شینگن ایریا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے جو دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔

بلغاریہ اور رومانیہ اس برس کے آخر تک شینگن میں مکمل طور پر ضم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔ 1985 میں بنایا گیا شینگن ایریا 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Advertisement
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری، اپوزیشن کا احتجاج

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری، اپوزیشن کا احتجاج

  • 35 منٹ قبل
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے  کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

  • 3 گھنٹے قبل
27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے  اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا  جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب

  • 5 گھنٹے قبل
زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے  اسلام آباد پہنچ گئی

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

  • 5 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور

  • 17 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو  عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان  میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور

  • 5 گھنٹے قبل
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف  تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

  • 3 گھنٹے قبل
لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ  کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement