Advertisement
پاکستان

عدلیہ کی آزادی اور معزز ججوں کے خط پر سیاست نہیں کریں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی اور آئین کے تحت اختیارات کی تقسیم کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 1st 2024, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدلیہ کی آزادی اور معزز ججوں کے خط پر سیاست نہیں کریں گے ، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی طرف سے پاکستان کے چیف جسٹس کے نام ایک خط میں اٹھائے گئے معاملات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام اور سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر ملک بھر کی منتخب وکلاء تنظیموں کی حمایت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی وکلاء تنظیم ''پاکستان بار کونسل'' اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ اس بات کا غماز ہے کہ یہ تنظیمیں آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا خیبر پختونخوا بار کونسل، پنجاب بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل، پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن، ملتان ہائی کورٹ بار اور بہاولپور ہائی کورٹ بار نے بھی کمیشن کے قیام اور تصدق حسین جیلانی کی بطور کمیشن سربراہ تعیناتی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت سچ عوام کے سامنے لاناچاہتی ہے تاکہ مستقبل میں ایسی شکایات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی اور آئین کے تحت اختیارات کی تقسیم کے اصولوں پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا عدلیہ کی آزادی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو معزز چھ ججوں کی طرف سے لکھے گئے خط پر سیاست نہیں ہونا چاہئے۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 5 hours ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 hours ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 5 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 5 minutes ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 5 hours ago
Advertisement