اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس انتخابات ملتوی کرانے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی


الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے۔
صوبائی الیکشن کمیشن شمشاد خان نے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن کے عملے نے اسمبلی ہال سے پولنگ کا سامان بھی اٹھا لیا۔
انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران نے سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔
سینیٹ الیکشن میں پولنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ریٹرننگ آفیسر سمیت الیکشن کمیشن کا دیگر عملہ خیبرپختونخوا اسمبلی ہال میں پہنچا لیکن پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود ووٹنگ شروع نہ ہوسکی۔
اس موقع پر اپوزیشن ممبران نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواست جمع کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہیں لیا گیا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل



