سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے ارادے کا اظہار کیا ہے


پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بال سٹار اور سعودی کلب النصر کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں فیفا 2034 کی میزبانی کی حمایت کردی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی اور کہا کہ مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے۔
Proud to support the dreams of a nation hoping to bring a FIFA World Cup to Saudi in 2034 ??
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) April 1, 2024
We’re all #GrowingTogether!#Saudi2034Bid pic.twitter.com/qiuZjZwVhQ
یاد رہے کہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے 2018 سے سپورٹس کے فروغ پرخصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔
ان اسپورٹس میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل سپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیںجن کی عالمی سطح پرسعودی عرب میزبانی کر چکا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب نے 2023 میں کلبز ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کی ہے جبکہ سال 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی بھی میزبانی کرے گا۔

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- ایک گھنٹہ قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 37 منٹ قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 4 گھنٹے قبل