معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم
شہباز شریف کا خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی اور والدین کی نعمت سے محروم بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، تمام بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی بھرپور خدمت کریں گے۔
معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے بہت مسرت ہوئی ہے، آج کے افطار ڈنر کے مہمانان خصوصی یہ بچے اور بچیاں ہیں اور میں آپ کا میزبان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے انتہائی ذہین اور قابلیت والے ہیں جو ایس او ایس اور دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل