جی این این سوشل

پاکستان

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ 1421.23 فٹ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: واپڈاکی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد23 ہزار کیوسک اور اخراج23 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد30 ہزار500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار200 کیوسک اور اخراج18 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار700 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں جمعہ کو تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1421.23 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1098.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.365 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کو انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے، آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے،سیاسی استحکام کےلئے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینیڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد سب سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، ہم 8 ستمبر سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں، جے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد موخر کیا۔ حکومت عدلیہ کو زیر اثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی، عدلیہ کی حمایت کے بغیر حکومت کھڑی نہیں رہ سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناروے کی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

اوسلو: ناروے کی شاہی خاندان سے باغی شہزادی مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ایک شاندار ساحلی تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اس شادی میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مارتھا لوئیس نے اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کی وجہ سے شاہی خاندان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں ،جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔ 

ان کی شادی نے نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ شہزادی کے شوہر ڈیرک ویریٹ بھی ایک خود ساختہ روحانی پیشوا ہیں جو بدروحوں اور آسمانی مخلوق کے ساتھ رابطے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 

 مارتھا لوئیس نے جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔ 2016 میں ان کی طلاق ہوگئی اور ان کے سابق شوہر نے 3 سال بعد خودکشی کرلی تھی۔ جون 2020 میں انہوں نے ڈیرک ویریٹ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 ڈیرک ویریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے، یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

راولپنڈی میں یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان کا ہے نوجوانوں میں سے مستقبل کا کوئی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا، پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، جبکہ درخواست کی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ قوم کو متحد کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll