کہا ں ہیں وہ لوگ جنہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کےلئے فارغ کیا جاتا ہے، نو منتخب صدر مسلم لیگ ن
آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، نواز شریف


مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نومنتخب صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، بلائیں ان لوگوں کو جنہوں ںے فیصلہ دیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جاتا ہے۔
پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا، آج لوگوں نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، بلائیں ان لوگوں کو جنہوں ںے فیصلہ دیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جاتا ہے مگر آج نواز شریف ایک بار پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ بھی کیا تھا؟ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا؟ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، تمہارے بیٹے سے تو تنخواہ نہیں مانگی تھی؟
نواز شریف نے کہا کہ میرے اور شہباز شریف کے رشتے کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، آفرین ہے شہباز شریف پر کہ وہ جھکے اور بکے نہیں اور اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے رہے، مجھے اپنے بھائی پر فخر ہے، شہباز شریف کو کہا گیا کہ نواز شریف کو چھوڑیں اور آپ وزیراعظم بنیں اس پر میں گواہ ہوں کہ شہباز نے کہا میں ایسی وزارت عظمی کو ٹھوکر مارتا ہوں جس میں بھائی سے بے وفائی کرنی پڑے، وہ جیل تک چلے گئے مگر اُف تک نہ کی۔
نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو مبارک باد دی اور کہا کہ مریم نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کو متحرک کیا ہر امتحان میں پورا اتریں، حمزہ شہباز کو سراہتا ہوں کہ جواں مردی کے ساتھ جیل کاٹی اور مشکلات سے نہیں گھبرائے، میرے سامنے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا، شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ جیلیں کاٹیں اور اف تک نہ کی۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات درست ہیں اور ان پر بیرون ملک دھرنوں کے ذریعے حکومت کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ نواز نے پی ٹی آئی پر تیسری قوت کی پیداوار ہونے کا الزام لگایا اور عمران خان کی دیانتداری پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ 1990ء میں جب حکومت بنائی اور وزیراعظم بنا اور بیچ میں ٹانگیں کھینچنے والے نہ آتے تو یہاں غربت اور بے روزگاری نام کی چیز نہ ہوتی، 2017ء میں اشیا کی قیمتیں کیا تھیں اور اب کیا ہیں؟
نوازشریف نے کہا کہ وفا کے جرم میں شہبازشریف جیل تک گئے اُف تک نہیں کی، ہمارا رشتہ قائم و دائم اور پہلے سے زیادہ مضبوط رہے گا، مریم نواز نے بھی کڑے وقت میں پارٹی کو متحرک رکھا، مریم نواز بھی ہر امتحان میں پورا اتریں۔
ان کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف اور ہمارے دوست شاہد خاقان عباسی نے بھی مصیبتیں برداشت کیں، کبھی اُف تک نہیں کی۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آئی ہم نے ملک کی تقدیر بدلی، اگر ہماری حکومتوں میں خلل نہ آتا تو پاکستان اس خطے کی بہت بڑی طاقت ہوتا، بدقسمتی سے ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ 1947ء سے لیکر آج تک جاری ہے، افسوس اس سلسلے نے پاکستان کو بہت کمزور کیا۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ مان لینا چاہئے ہم نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑیاں ماری ہیں، 1990ء میں جب وزیراعظم بنا بیچ میں ٹانگیں کھینچنے والے نہ ہوتے تو آج پاکستان میں غربت، بے روزگاری نام کی کوئی چیز نہ ہوتی، میرے دورمیں ڈالر 104 روپے کا تھا، میں آج کے دور کی نہیں اپنے دور کی بات کروں گا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2017ء میں جو کچھ ہوا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، میرے دورمیں آٹا 35 روپے کلو تھا، روٹی 4 روپے، چینی 50 روپے، پٹرول 65 روپے لٹر تھا، سونا فی تولا 50 ہزار روپے کا تھا، سبزیاں10،10 روپے کلو ملتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہمارے دور میں اس وقت کوئی کشکول نہیں تھا، ہم نے اس وقت سب کچھ اپنے وسائل سے کام کئے تھے، ہماری حکومت نے کراچی کا امن بحال کیا تھا، 1947ء سے لیکر 2024ء تک کسی نے کوئی موٹروے بنائی تو دکھائے۔

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 10 hours ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 13 hours ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- a day ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 13 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 11 hours ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 13 hours ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 7 hours ago

